ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کا ضلع گوجرانوا لہ کا دورہ

پیر 16 جولائی 2018 23:55

گوجرانوالہ ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کنور شاہ رخ نے ضلع گوجرانوا لہ کا دورہ کیا ، ایڈیشنل آ ئی جی کو بمقام چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ میں پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اور انہیں ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن محمود الحسن نے سپاسنامہ پیش کیا ،اس کے بعد ایڈیشنل آ ئی جی نے افسران اور جوانوں سے دربارمیں خطاب کرتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ کی کارکردگی کو سراہا اور الیکشن ڈیوٹی 2018کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران اور جوان اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برئوے کا ر لاتے ہوئے الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیںاور دوران الیکشن ڈیوٹی عوام سے خوش دلی سے پیش آئیں، بعدازاں انہوں نے افسران اور جوانوں کی شکایات سنی اور انکی جائز شکایات کو دور کیے جانے کی بابت احکامات جاری کیے اور اچھی کارکردگی کرنے والے افسران اور جوانوں میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

دربار کے اختتام پر ایس پی محمود الحسن نے ایڈ یشنل آئی جی کنور شاہ رخ کو سوو ینیئر پیش کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں