لیگی قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے، انجینئرخرم دستگیر خان

عوام ووٹ کی طاقت سے خدمت اور انتشار کی سیاست کا فیصلہ کریں گے، (ن) لیگ کو کامیاب کرا کے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے، کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 18:58

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ،سابق وفاقی وزیر دفاع امیدوار این اے 81 انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ لیگی قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے، عوام ووٹ کی طاقت سے خدمت اور انتشار کی سیاست کا فیصلہ کریں گے، (ن) لیگ کو کامیاب کرا کے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرا کے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال عوام کی خدمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے خدمت اور انتشار کی سیاست کا فیصلہ کریں گے، 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائیگی، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس کے پاس ملکی ترقی، خوشحالی کا ایجنڈا ہے اور جس نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کر دیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں