وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،ْ پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھائی گئی تو بھرپور جواب ملے گا ،ْ احسن اقبال

پاکستان کی ترقی سی پیک منصوبے سے منسلک ہے اورکچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں ،ْسابق وزیر

پیر 1 اکتوبر 2018 21:30

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،ْ پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھائی گئی تو بھرپور جواب ملے گا ،ْ احسن اقبال
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ،ْسابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بھارت پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھائے گا تو اس کو بھرپور جواب ملے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سودن تک فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پاکستان کو جنت بنانے کا سودا بیچنے والئے پاکستان کو دوزخ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیس دنوں میں حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، عمران خان کے جتنے دوستوں کو کلیدی عہدوں پر لگایا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سی پیک منصوبے سے منسلک ہے اورکچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک دو حکومتوں کا نہیں دو ریاستوں کا منصوبہ ہے اوراس کے منصوبے انتہائی شفافیت سے لگے ہیں جن پر بلاوجہ کے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف کی رہائی کوئی ڈیل نہیں ان کی سیاست کھولی کتا ب ہے وہ پاکستان کی عوام کی خاطر اپنی بیٹی سمیت جیل گئے ہائی کورٹ کی سماعت سے سب کو پتہ چل گیا کہ نیب کے پاس کوئی کیس نہیں ہے ہائی کورٹ متعدد دن پوچھتا رہا کہ کرپشن کے ثبوت لے کر آ لیکن نیب پیش کرنے سے قاصر رہا۔

ن لیگی رہنما نے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم پر ہماری حکومت نے کام شروع کیا ہماری حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے 122ارب روپے سے زیادہ رقم کی ہم نے 14000ایکڑ سے ذیادہ زمین خریدی اور اس سال بھی ہم نے چوبیس ارب روپے نجٹ میں ڈیم کے لیے مختص کیے تھے، بغیر پاور سیکٹر کے دیا میر بھاشا ڈیم کی لاگت 850ارب روپے بنتی ہے جب تک یہ رقم جمع نہیں ہوتے ہم ایسے شروع نہیں کر سکتے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بھارت اپنے تمام ریاسی جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف میلی نگاہ اٹھائے گا تو اس کو بھرپور جواب ملے گا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں