ٹیلیفون پرمعلومات لے کراکاؤنٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کا اہم رکن گرفتار

3 ماہ میں 60 بینک اکاؤنٹس سے نکالی گئی رقم کروڑوں روپے ہے ،ْ متاثرہ افراد میں وکلاء ، پولیس افسران اور پروفیسرز بھی شامل ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے

منگل نومبر 14:10

ٹیلیفون پرمعلومات لے کراکاؤنٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کا اہم رکن گرفتار
گوجرانوالہ/حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) گوجرانوالہ میں ٹیلیفون پر معلومات لے کر بینک اکاونٹس سے رقم نکالنے والے گروہ کے اہم رکن کو حافظ آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں اس گروہ نے شہریوں سے ٹیلیفون پر معلومات حاصل کرنے کے بعد 60 سے زائد بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے نکالے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق بینک فراڈ میں ملوث شبیر نامی اہم ملزم کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا جسے پہلے سے گرفتار ملزم شفیق کی نشاندہی پر گرفتار کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ملزم شفیق 28 ستمبر کو حافظ آباد میں بینک سے رقم نکلواتے پکڑا گیا تھا جس سے بینک فراڈ کے بین الصوبائی گروہ کے بارے میں اہم معلومات ملیں۔آصف اقبال کے مطابق 3 ماہ میں 60 بینک اکاؤنٹس سے نکالی گئی رقم کروڑوں روپے ہے اور متاثرہ افراد میں وکلاء ، پولیس افسران اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ملزمان نے گوجرانوالہ ریجن میں 60 شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی جبکہ اٹک کے رہائشی اللہ یار کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپیکی رقم ٹرانسفر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments