روحانی پیشوا بابا گورونانک سرکار کا 450 واں یوم پیدائش، سکھ یاتریوںکی آمد جاری

جمعہ 12 اپریل 2019 23:32

روحانی پیشوا بابا گورونانک سرکار کا 450 واں یوم پیدائش، سکھ یاتریوںکی آمد جاری
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2019ء) سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک سرکار کا 450 واں یوم پیدائش ‘جنم دن منانے کے سلسلہ میں سیکڑوں ہزاروں سکھ یاتریوں کی لاہور سے حسن ابدال و دیگر علاقوں کو ٹرینوں کے ذریعہ آمدورفت کے دوران اولڈ سٹی ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ تا بڑے ریلوے اسٹیشن تا راہوالی کینٹ ریلوے ‘اسٹیشن تک سخت پہرے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ سول ڈیفنس ریلوے بم ڈسپوزل اسکواڈ خفیہ پولیس سپیشل فورس کے جوانوں کی ڈیوٹیاں جاری رہیں ۔ جبکہ تمام ریلوے پھاٹکوں و ٹریک پر سیکیورٹی اہلکاران الرٹ رہے ۔ سپیشل ٹرینوں کو کڑے پہرے میں منزل مقصود تک پہنچایا گیا ہے ۔ سیکڑوں ہزاروں سکھ یاترین اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں