گوجرانوالا میں پولیس ایم پی اے سے مریم نواز کی ریلی میں شریک نہ ہونے کا حلف لینے پہنچ گئی

پولیس نے حلف نامہ دے کر کہا کہ پانچ لوگوں سے اس اسٹام پیپر پر دستختط کرواؤ، مریم نواز نے حلف نامے کی تصویر بھی جاری کر دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 23 جولائی 2019 22:32

گوجرانوالا میں پولیس ایم پی اے سے مریم نواز کی ریلی میں شریک نہ ہونے کا حلف لینے پہنچ گئی
گوجرانوالا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23جولائی2019ء ) گوجرانوالا میں پولیس ایم پی اے سے مریم نواز کی ریلی میں شریک نہ ہونے کا حلف لینے پہنچ گئی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کچھ دیر پہلے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ(حکومت) مجھ سے کتنا ڈری ہوئی ہے؟ تو اس کے لیے میری اگلی ٹویٹ کا انتطار کریں‘۔ اس ٹویٹ کے بعد مریم نواز شریف نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے گوجرانوالا ڈویژن کے ایک ایم پی اے کی جانب سے موصول ہوانے والا پیغام شئیر کیا کہ ’’گوجرانوالا ڈویژن کے ایم پی اے کی جانب سے پیغام: پولیس والے آئے، کہتے سٹام پیپر پہ دستخت کر کے دوم پانچ بندوں کا بولا، ایم پی اے اور چیئرمین مینسپل کمیٹی 5ناموں کے ساتھ آئے، مجھے کہا کہ ان سب سے دستخت کرواؤ‘، میرے حلقے کے دفتر میں 9بج کر 30منٹ پر آئے‘‘۔

(جاری ہے)

 
 
مریم نواز شریف نے اس ٹویٹ میں اسٹام پیپر کی تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ ’’شورٹی بانڈ متعلقہ احتجاج 25جولائی، 25جولائی کو مریم نواز نے یومِ سیاہ کے حوالے سے احتجاج/ریلی وغیرہ کی کال دی ہے جس میں تمام کارکنان کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ مسمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حلفاََ بیان کرتا ہوں کہ کسی احتجاج یا ریلی میں شریف نہیں ہوں گا‘‘۔

مریم نواز نے بتایا ہے کہ ان کے 25جولائی کے جلسے میں کارکنان کو شامل ہونے سے روکا جا رہا ہے اور پولیس ایا کر رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور شہر انتظامیہ نے متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ چئیرنگ کراس پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقم پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ متحدہ اپوزیشن 25جولائی کو یومِ سیاہ مانتے ہوئے چیئرنگ کراس پر جلسہ کرنا چاہتی تھی لیکن انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

شہری انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ مال روڈ پر جلسہ کرنے پر پابندی ہے۔ انتظامیہ نے متحدہ اپوزیشن کو پیشکش کی ہے اگر جماعت چاہے تو ناصر باغ مین جلسہ کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ناصر باغ لاہور میں لوؤر مال روڈ پر استنبول چوک پہ واقعہ ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن چاہے تو 25جولائی کو ناصر باغ میں جلسہ کر سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے 25جولائی کو چئیرنگ کراس پر جلسہ کرنے کے اجازت مانگی تھی لیکن انتظامیہ نے درخواست رد کر دی اور کہا کہ مال روڈ پر جلسہ ممکن نہیں ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں