ایف آئی اے نے جعلی دستاویز رکھنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا

بھارتی شہری کی شناخت پنجم تیواری کے نام سے ہوئی جو گذشتہ دس سال سے جلعی پاسپورٹ پر پاکستان میں مقیم ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اگست 2019 12:36

ایف آئی اے نے جعلی دستاویز رکھنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2019ء) : فیڈرل انوسٹی گیشن بورڈ (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں جعلی دستاویزات پر رہنے والے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہری کی شناخت پنجم تیواری کے نام سے ہوئی ہے جو جعلی پاسپورٹ اور جعلی دستاویزات بنوا کر گشتہ دس سال سے پاکستان میں مقیم تھا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر نواز کا کہنا ہے کہ پنجم تیواری 2009ء میں کاروبار کے سلسلے میں دبئی گیا جہاں اس کی ملاقات پاکستانی شہری کامران سے ہوئی۔

کامران اور پنجم تیواری دبئی میں ہی بزنس پارٹنر بن گئے۔ جس کے کچھ عرصہ بعد کامران جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر پنجم تیواری کو پاکستان لے آیا۔ بھارتی شہری پنجم تیواری نے کامران کی بہن رخسانہ سے شادی کی اور اسلام قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

اسلام قبول کرنے کے بعد پنجم تیواری نے اپنا نام بلال رکھ لیا۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر نواز نے کہا کہ بھارتی شہری نے برتھ سرٹیفیکیٹ ، شناختی کارڈ اور ایسے کئی جعلی دستاویزات بنا رکھے تھے اور پاکستان میں ہی رہنا شروع کر دیا تھا ۔

بھارتی شہری کے پاکستان میں جعلی دستاویزات بنا کر رہنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی البتہ سکیورٹی ادارے اس بھارتی شہری کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کہ اگر پاکستان آنا بھی تھا تو پنجم تیواری نامی اس بھارتی شہری کو جعلی دستاویزات کی ضرورت کیوں آن پڑی ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بھارتی شہری سے اس حوالے سے تفتیش کی جائے گی جس کے بعد حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک بھارتی شہری کو ڈیرہ غازی خان کے گاؤں راکھی گاج سے حراست میں لیا تھا۔ فورسز نے بھارتی شہری کو گرفتار کر کے تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پہ منتقل کر دیا تھا۔ بھارتی جاسوس کی شناخت راجو لکشمی کے نام سے ہوئی تھی۔ بھارتی جاسوس ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں موجود تھا جب اسے حراست میں لیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھارت کے جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو بھی گرفتار کر چکا ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں