ٹی وی چینلزپربھارتی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین پیمرا

بھارتی چینل اور اشتہارات نشر کرنے والے چینلز اور کیبل اپریٹر کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے

جمعرات 22 اگست 2019 13:35

ٹی وی چینلزپربھارتی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین پیمرا
گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) چیئر مین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ چینلز پر بھارتی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئر مین سلیم بیگ نے گوجراںوالہ کے علاقائی دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامہ کیبل ا?پریٹرز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ کیبلز پر بھارتی چینل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ تنبیہ بھی کی جاتی ہے کہ اگر کوئی بھارتی مواد نشر کرتے اور چینل دکھاتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

چیئر مین پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی چینل دکھانے اور بھارتی اشتہارات نشر کرنے والے چینلز اور کیبل ا?پریٹرز کا نہ صرف لائسنس منسوخ کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں