گوجرانوالہ میں ڈاکو 9 کلو سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہو گئے

سونے کی مالیت سات کروڑ 75 لاکھ روپے تھی،ڈاکو پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ متاثرہ تاجر کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 اکتوبر 2019 16:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اکتوبر 2019ء) : گوجرانوالہ میں ڈاکو 9 کلو سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ کی گکھڑمنڈی کے قریب جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق 3 ڈاکو سنار طاہر عزیز سے 9 کلو 800 گرام سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔سونے کی مالیت سات کروڑ 75 لاکھ روپے تھی۔جب کہ متاثرہ سونے کے تاجر طاہر عزیزکا کہنا ہےکہ سونا خرید وفروخت کے سلسلے میں گوجرانوالہ سے راولپنڈی مارکیٹ لے جا رہے تھے۔

راستے میں حادثہ پیش آیا۔ڈاکو پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔جب کہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ناکی بندی کروا دی گئی ہے۔واردات ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فرانزک لیب کا عملہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے سونے کی مقدار کے بارے میں چھانا بین کی جائے گی جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں19ڈالرکی نمایاں کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں19ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1487ڈالرسے گھٹ کر1468ڈالرہوگئی ۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1100روپے اور10گرام قیمت میں943روپے کی کمی ریکارڈ ی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87000روپے سے گھٹ کر85900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74588روپے سے گھٹ کر73645 ہوگئی ۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں