حضرت پیرسید جماعت علی شاہ تاجدار علی پور سیداں شریف کی یاد میں عرس مبارک شہنشاہ لاثانی کل ہو گا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:42

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء)حضرت پیرسید جماعت علی شاہ تاجدار علی پور سیداں شریف کی یاد میں عرس مبارک شہنشاہ لاثانی کل بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد فیض لاثانی گکھڑ میں ہوگا جس میں پیرسید مدثر حسین شاہ جماعتی،مفتی غلام نبی جماعتی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،حافظ خرم شہزاد جماعتی،مولانا محمد طیب صدیق نقشبندی،مولانا محمد حنیف چشتی،الحاج رانا زاہد اقبال،مدثر قادر صباح،حافظ محمد احمد رضا قاسمی اور دیگر خطاب کریں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں