شہبازشریف کی کرپشن کی کہانی غضب ناک ہے، فردوس عاشق اعوان

کیش بوائز کو سرکاری نوکریاں دی گئیں،قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس آئے گا ج*مافیا کا چیخنا ثبوت ہے عمران خان کامیاب ہو رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:47

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی کرپشن کی کہانی غضب ناک ہے۔کیش بوائز کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس آئے گا۔مافیا کا چیخنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کامیاب ہو رہا ہے۔ہفتے کے روز گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن سے متعلق سوالات شہبازشریف کا پیچھا کر رہے ہیں۔

لیگی رہنماؤں نے پوچھے گئے 18سوالات کے جواب ابھی تک نہیں دئیے۔منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے ملک سے باہر بھیجا گیا اور کئی دہائیوں سے گدھ بن کر ملک کا خون چوسا جاتا رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی کرپشن کی کہانی غضب ناک ہے۔

(جاری ہے)

کیش بوائز کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس آئے گا۔مافیا کا چیخنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کامیاب ہو رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا جبکہ شریف خاندان صرف سیاست کرنے پاکستان آتا ہے۔شریف برادران بتائیں کہ سرور انور اور شعیب قمر سے آپ کا کیا رشتہ ہے۔یہ قانون کا تقاضہ ہے کہ مجرم قوم کو جواب دے۔ان کو پارلیمنٹ کی بالادستی اس وقت یاد آتی ہے جب یہ حکومت میں نہیں ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو طاقتور ترین بنانا ہی عمران خان کا مشن ہی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں