ڈیڑھ سالہ بچے کا سر برتن میں پھنس گیا

ریسکیو اہلکاروں نے آکر بچے کو برتن سے آزاد کروایا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 جولائی 2020 21:41

ڈیڑھ سالہ بچے کا سر برتن میں پھنس گیا
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20جولائی 2020ء) : ڈیڑھ سالہ بچے کا سر برتن میں پھنس گیا، بچوں اگر کھیل رہے ہوں تو ان کا دھیان رکھا جائے نہیں تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا گوجرانوالہ میں جہاں عبدالمنان نامی ڈیڑھ سالہ بچہ کھیل رہا تھا کہ اس نے اپنا سر ایک برتن میں پھنسا لیا۔

(جاری ہے)

بچے کا سر برتن میں پھنسنے پر اس کے والدین شدید پریشان ہوگئے اور خود بچے کا سر نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

والدین نے پریشانی کی عالم میں ریسکیو 1122کو فون کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آکر عبدالمنان کا سر برتن سے نکالا۔ یہام یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ والدین کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر چھوٹے بچوں کی بغور دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ وہ ایسے کسی حادثے کا شکار نہ ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں