فواد چوہدری اور مفتی منیب دونوں اگر مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو ، ہم سب ایک ہی دن عید منائیں، مولانا طاہر اشرفی

پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی غیر شرعی بات نہیں ہے جو والدین پولیو کے قطرے نہیں پلائے وہ اپنے بچوں کی معذوری کے ذمہ دار ہیں، گفتگو

بدھ 22 جولائی 2020 15:56

فواد چوہدری اور مفتی منیب دونوں اگر مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو ، ہم سب ایک ہی دن عید منائیں، مولانا طاہر اشرفی
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان دونوں اگر مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو اور ہم سب ایک ہی دن عید منائیں۔

(جاری ہے)

مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک قربانی واجب ہے لیکن ہمارے ہاں لوگ واجب قربانی کے ساتھ نفلی قربانیاں بھی کرتے ہیں لہٰذا اس سال وبا کے باعث اگر نفلی قربانیوں کی رقم مستحقین کو دے دی جائے تو دوہرا ثواب ملے گا۔

چاند دیکھنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا دائرہ کار صرف اتنا ہے کہ وہ اپنی وزارت کی معلومات ہلال کمیٹی کو دیا کریں، وہ اور مفتی صاحب دونوں اگر مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو اور ہم سب ایک ہی دن عید اور رمضان کر لیاکریں۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی غیر شرعی بات نہیں ہے جو والدین پولیو کے قطرے نہیں پلائے وہ اپنے بچوں کی معذوری کے ذمہ دار ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں