الائشیں تاخیر سے اٹھانے پر مقامی افراد کا بلدیہ انتظامیہ پر تشدد

ملازمین آلائشیں اٹھا رہے تھے کہ 20 کے قریب نوجوانوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 3 اگست 2020 10:11

الائشیں تاخیر سے اٹھانے پر مقامی افراد کا بلدیہ انتظامیہ پر تشدد
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03اگست2020ء) الائشیں تاخیر سے اٹھانے پر مقامی افراد کا بلدیہ انتظامیہ پر تشدد کا واقع پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع گوجرانوالہ کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں کچھ افراد نے الائشیں تاخیر سے اٹھانے پر بلدیہ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد علاقے میں گندگی کی وجہ سے پریشان تھے اور برہم تھے، تاہم انہوں نے موقع کو مناسب جانتے ہوئے ملازمین پر تشدد کر ڈالا۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملازمین آلائشیں اٹھا رہے تھے کہ 20 کے قریب نوجوانوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ابھی تک مسلمانوں کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

عید الاضحٰی کے پہلے دن سے لے کر آج تک دنیا بھر کے مسلمان قربانی کر رہے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے بلدیہ حکام کو احکامات جاری کئے جاتے ہیں کہ وہ اس موقع پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی محلے یا علاقے میں گندگی موجود نہیں ہو گی۔

تاہم اس حوالے سے ملازمین کو عید کے دن بھی کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، لیکن عید کے دنوں میں ہونے والے بارشوں کے بعد کچھ علاقوں میں الائشوں کا ڈھیر موجود تھا جس کے بعد کچھ شہروں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب موجودہ صورتحال میں گوجرانوالہ میں پیش آیا ہے جہاں کے مقامی لوگوں نے اس بات کو برداشت نہ کرتے ہوئے بلدیہ ملازمین پر تشدد کر ڈالا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملازمین آلائشیں اٹھا رہے تھے کہ 20 کے قریب نوجوانوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں