اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کے لئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے، اس نے پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، پولیس

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 8 اگست 2020 10:35

اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کے لئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-08اگست2020ء) اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کے لئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شادی شدہ جوڑوں کو اپنا انتقام لینے کے لئے قتل کرتا تھا کیونکہ اس کی شادی نہیں ہو رہی تھی۔ یہ واقع گوجرانوالہ میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے اس سیریل کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے، اس نے پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جو شادی کا لڈو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، یہاں کچھ ایسا ہی محسوس ہوا ہے جہاں شادی شدہ افراد کو ایک شخص نے اپنے انتقام کا نشانہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم شادی شدہ لوگوں کی نشاندہی کرتا تھا اور بعد میں انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بناتا تھا۔ تاہم اس نے حال ہی میں گوجرانولہ کی پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ اس کے حملے کے دوران 6 افراد زخمی بھی ہو گئے تھے، ملزم نے خود ان جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ شادی کے بعد کی زندگی کو خوبصورت بنانا ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے۔

لیکن کچھ افراد ایسے افراد کا نشانہ بن جاتے ہیں تو کوئی کسی اور حادثے کا۔ حال ہی میں ایک واقع پیش آیا تھا جہاں وبصورت شادی شدہ جوڑا آزاد کشمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ کیل میں پیش آنے والے حادثے میں شوہر شدید زخمی جبکہ بیوی جاں بحق ہو گئ تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خوبصورت جوڑا آزاد کشمیر میں سیر کے لیے گیا تھا کہ اس دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ حبیب میٹرو بینک اسلام آباد کے ایریا ہیڈ ہیں۔اسد بلال گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں،تاہم اس بار سیر کے دوران انہیں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بعض ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا کہ جوڑے کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور دونوں آزاد کشمیر ہنی مون ٹرپ پر گئے تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں