پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماکی فائرنگ، 3 بچے زخمی، 5بھائیوں کے سرپھٹ گئے

کامونکی میں تین مرلہ زمین کے تنازع پر پی ٹی آئی رہنما اور میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ کیلئے متوقع امیدوار نے ساتھیوں کے ہمراہ مخالف پارٹی پر فائرنگ کر کے تین بچوں کو زخمی کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 9 اگست 2020 13:10

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماکی فائرنگ، 3 بچے زخمی، 5بھائیوں کے سرپھٹ گئے
کامونکہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08اگست2020ء) : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماکی فائرنگ، 3 بچے زخمی، 5بھائیوں کے سرپھٹ گئے، کامونکی میں تین مرلہ زمین کے تنازع پر پی ٹی آئی رہنما اور میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ کیلئے متوقع امیدوار نے ساتھیوں کے ہمراہ مخالف پارٹی پر فائرنگ کر کے تین بچوں کو زخمی کردیا، ذرائع کے مطابق کامونکی میونسپل کارپوریشن کی میئر شپ کیلئے متوقع امیدوار عبدالرب عدنان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 3مرلہ پلاٹ کے تنازع پر مخالف پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث گولیاں لگنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ عبدالرب عدنان اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے تشدد کرنے پر 5بھائیوں کے سر بھی پھٹ گئے۔ اس ھوالے سے تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کا کہنا ہے کہ چیانوالی جی ٹی روڈ پر یاسر نامی شخص نے صدیق وغیرہ سے تین مرلہ جگہ خرید کر اس پر تعمیر شروع کی تو عبدالرب عدنان اسکے بھائیوں اور مسلح گارڈوں نے وہاں پہنچ کر حملہ کردیا اور صدیق، ادریس، وسیم، وقار اور احسن کے سر پھوڑ دیئے۔ انہوں نے دہشت پھیلانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ بھی کردی، جس کی زد میں آکر تین راہگیر بچے چھ سالہ اذان، آٹھ سالہ ارسلان اور بارہ سالہ ریاض شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے دیہاتیوں نے جی ٹی روڈ بلاک کردی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں