حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن نے جلسہ کرنے میں جلدی کردی

جلسے کے لیے ابھی ماحول نہیں بنا تھا ، جب کہ عوام کو ذہنی طور پر تیار بھی نہیں کیا گیا ، تجزیہ کار سہیل وڑائچ

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2020 11:44

حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن نے جلسہ کرنے میں جلدی کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) حکومت مخالف تحریک کے لیے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جلسہ کرنے میں جلدی کردی ، اس کے لیے ابھی ماحول نہیں بنا تھا، کوئی تشہیر بھی نہیں کی گئی، عوام کو ذہنی طور پر تیار نہیں کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار سیل وڑائچ نے کیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اپنے ورکر زاور سیا سی حامی تو ہر وقت تیار ہوتے ہیں، لیکن اس جلسے میں مجھے کوئی ٹوٹی جوتی والا، کوئی پھٹے کپڑوں والا،اور ننگے پاؤں بھاگنے والے کم ہی نظر آئے ہیں، لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس تو اس جلسے میں نظر آئی ہے، لیکن تبدیلی لانے والے، احتجاج کرنے والے اور انقلاب لانے والے لوگ کم نظر آئے،اس کو ناکامی تو نہیں کہا جاسکتا ، لیکن سوال یہ ہے کہ اس تحریک میں کیا صرف سیاسی کارکن اور سیاسی حامی ہونے چاہئیں یا ایسے لوگ بھی ان جلسے جلسوں میں آنے چاہئیں جو کسی بھی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر نیوٹرل لوگ ہوں، گوجرانوالہ جلسے میں وہ نہیں آئے۔

(جاری ہے)


دوسری طرف آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں حکومت کیخلاف میدان سجایا گیا ، جلسے میں عوام کی شرکت کے حوالے سے مختلف دعوے کیے گئے ، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ جناح اسٹیڈیم مکمل طور پر لوگوں کو بھر چکا تھا، جلسہ گاہ لوگوں سے بھری ہوئی تھی ، جہاں ہزاروں افراد کا سمندر جناح اسٹیڈیم امڈ آیا ، جب کہ حکومت کے وزراء کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کا شو زیادہ متاثر کن نہیں تھا ،اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، جب کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جناح اسٹیڈیم میں 25 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے، ن لیگ کی جانب سے جان بوجھ کر اسٹیج گراونڈ میں کافی آگے لگایا گیا تاکہ گراونڈ کو بھرا ہوا دکھا سکیں، تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو گئیں لیکن پھر بھی جناح اسٹیڈیم کو بھرنے میں ناکام رہیں ، اور اپوزیشن جماعتیں جلسہ گاہ میں 17 سے 18 ہزار افراد کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں