اپوزیشن جلسے کے بعد جناح اسٹیڈیم گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

اسٹیڈیم میں کرسیاں بکھری ہوئی تھیں، کچرا، پانی کی خالی بوتلیں اور جوس کے ڈبے اسٹیڈیم میں موجود تھے، ایک گیٹ کو بھی نقصان پہنچا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:46

اپوزیشن جلسے کے بعد جناح اسٹیڈیم گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) گزشتہ روز گوجرانوالہ میں منعقد کیے جانے والے اپوزیشن جلسے کے بعد جناح اسٹیڈیم گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیڈیم انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں کرسیاں بکھری ہوئی تھیں، کچرا، پانی کی خالی بوتلیں اور جوس کے ڈبے اسٹیڈیم میں موجود تھے جبکہ جلسہ گاہ کے ایک گیٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم کی صفائی کچھ دیر میں شروع کردی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی کام کے واجبات جلسہ انتظامیہ کو ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے میدان تیار ہوا، مختلف شہروں سے کارکن بڑی تعداد میں جلسے میں شریک ہونے کے لیے پہنچے تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں