تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے

ملکی دفاع کیلئےعظیم قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کا دورہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 اکتوبر 2020 22:32

تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر2020ء) آرمی چیف کا کہنا ہے تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جمعرات کے روز کور ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ کا دورہ کیا گیا۔


اس دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ کو آپریشنل، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے جوانوں کو جنگی اور رواٰیتی آپریشن کی تربیت کرتے ہوئے دیکھا اور بعد میں گوجرانوالہ کے قریب اور مرالہ ہیڈورکس میں مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔ آرمی چیف نے شاندار جنگی تربیت اور فارمیشن کے معیار کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس دورے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ تربیت جنگی تیاریوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج تمام مشکلات میں ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، ملکی دفاع کیلئےعظیم قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالا کا بھی دورہ کیا۔ ہسپتال کے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کو مریضوں کے بہتر علاج کے لیے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران آرمی چیف نے کرونا وبا کے پھیلاو کو روکنے اور قیمتی جانیں بچانے پر آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں