بلاول بھٹو زرداری کا طولتی جاتے ہوئے غاسنگ اور منٹھوکا سمیت جگہ جگہ پرتپاک استقبال

آپ کے درمیان رہوں گا ،دنیا کی کوئی طاقت میرے اور آپ کے درمیان رکاوٹ نہیں بن سکتی ،گفتگو

پیر 26 اکتوبر 2020 22:26

بلاول بھٹو زرداری کا طولتی جاتے ہوئے غاسنگ اور منٹھوکا سمیت جگہ جگہ پرتپاک استقبال
کھرمنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا طولتی جاتے ہوئے غاسنگ اور منٹھوکا سمیت جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیاگیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر اہلیان غاسنگ کی پرجوش نعرے بازی کی گئی ،پی پی پی سربراہ گاڑی سے باہر نکل آئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غاسنگ اور منٹھوکا کے مقامات پر شہریوں سے مختصر خطابات بھی کئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جھلک دیکھنے کیلئے منٹھوکا آبشار کے اطراف کے گھروں کی چھتوں پر شہری موجود تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مختلف مقامات پر استقبال کرنے والوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد بھی نمایاں تھی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ میں آپ کے درمیان رہوں گا ،دنیا کی کوئی طاقت میرے اور آپ کے درمیان رکاوٹ نہیں بن سکتی ،

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں