گوجرانوالہ میں مسیحی ماں بیٹے کے قتل کو غلط رنگ دینے کی کوشش
قتل توہین رسالتﷺ پر نہیں بلکہ ذاتی جھگڑے پر کیا گیا، ملزمان گرفتار
سمیرا فقیرحسین
بدھ نومبر
15:53


(جاری ہے)
جبکہ پولیس نے قتل میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب مقتولہ کے شوہر شبیر مسیح نے بتایا کہ ہم حسن کٹھور کے رہائشی ہیں۔ میری بیوی کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تو ہماری ہمسائی عطرت بی بی زوجہ شکور احمد نے میری بیوی سے لڑنا جھگڑنا شروع کردیا۔ مقتولہ کے شوہر نے بتایا کہ اسی اثناء میں عطرت بی بی نے اپنے بیٹے حسن شکور کو بلایا، اس نے آتے ہی میری بیوی اور بیٹے پر گولیاں برسانا شروع کردیں اور اُن دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ شبیر مسیح کے مطابق کچھ دنوں قبل میری بیوی کا عطرت بی بی کے ساتھ نالی کی صفائی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، جسے اہل محلہ نے صلح صفائی کروا کر ختم کروا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس جھگڑے کا بدلہ اس طرح لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی خبروں کے مطابق فائرنگ کے بعد زخمی ہونے والے عثمان مسیح اور ان کی والدہ قریباً بیس منٹ تک بے یار و مدد گار زمین پر پڑے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں بھی دیکھا گیا کہ عثمان مسیح نے اپنی اہلیہ کا ہاتھ قدرے مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا جبکہ اس کی دو بیٹیاں اسس کے پاس بیٹھیں بے بسی کی تصویر بنے اپنے والد کو دیکھ رہی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری اور ان پر درج کی جانے والی ایف آئی آر منظر عام پر آنے کے بعد ایک بات تو واضح ہو گئی کہ یہ واقعہ کسی صورت بھی توہین مذہب کا واقعہ نہیں بلکہ پڑوسیوں کی آپسی رنجش کا واقعہ تھا۔متعلقہ عنوان :
گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
گجرانوالہ سے متعلقہ
گجرانوالہ خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران اور امریکہ آمنے سامنے آ گئے،24گھنٹوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے
-
انڈیا منہ دیکھتا رہ گیا،چین نے انڈین ریاست ارون چل پردیش پر قبضہ کرلیا
-
یورپ میں مسلمان خواتین کو اسکارف پہننے کی اجازت مل گئی
-
نعوذباللہ! اسلام کوئی مذہب نہیں ہے،یہ سیاسی پارٹی ہے ا ور اس کے ماننے والے جنگجو ہیں
-
برطانیہ میں کورونا اموات کا ریکارڈ قائم ہو گیا،روزانہ935افراد کی موت ہونے لگی
-
پی ڈی ایم کا احتجاج، حکومت کا احتجاج میں شرکت کی کوشش کرنے والے مدارس کے طلبہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
-
پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا،رحمان ملک
-
آمروں ،سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن ، کمیشن ،ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فارن فنڈنگ کیس کا مرکزی ملزم عمران خان ، مدر آف این آر او لیکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا، مولانا فضل الرحمن
-
کراچی میں پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز پر پی پی کے کارکنوں کا حملہ
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس
-
قائد اعظم انٹر کلب آرچری چیمپئن شپ میزبان کلب نے جیت لی
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.