عرصہ دراز کی دوستی کا بھیانک انجام

گوجرانوالہ میں نوجوان لڑکی اپنے دوست اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات نومبر 00:00

عرصہ دراز کی دوستی کا بھیانک انجام
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 11 نومبر 2020ء) عرصہ دراز کی دوستی کا بھیانک انجام، گوجرانوالہ میں نوجوان لڑکی اپنے دوست اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنسی زیادتی کے ملزمان کو عبرت کا نشان نہ بنائے جانے کی وجہ سے ہر گزرتے دن کیساتھ ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں ایک نوجوان لڑکی کو اس کے دوست نے ہی دھوکہ دے کر ساتھیوں سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس کو دیے گئے بیان میں لڑکی نے بتایا کہ ملزم کیساتھ اس کی عرصہ دراز سے دوستی تھی۔ گوجرانوالہ کی صدیق کالونی کی رہائشی لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے بلانے پر اُس کے گاؤں گئی جہاں ملزم طیب نے اپنے 5 ساتھیوں سمیت اسے زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

لڑکی کی جانب سے واقعے کی شکایت درج کروانے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران خواتین کیساتھ زیادتی و قتل کے خوفناک واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

ان واقعات کے بعد عوام کا مطالبہ ہے کہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے زیادتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ نئی خصوصی عدالتیں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کیسز کی سماعت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments