گوجرانوالہ میں دلہا کے کزن کی رقاصہ سے زیادتی ، ملزم فرار

پولیس نے رقاصہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:38

گوجرانوالہ میں دلہا کے کزن کی رقاصہ سے زیادتی ، ملزم فرار
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2020ء) : گوجرانوالہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے کزن نے رقاصہ کو اغوا کر کے اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی اعظم خان کی شادی کی تقریب کے دوران اعظم خان کے کزن نے رقاصہ کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رقاصہ کو رسم حنا میں رقص کے لیے خصوصی طور پر بُلایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاں اعظم خان کے کزن چاند عرف چندو نے شراب کے نشے میں دُھت ہو کر پہلے رقاصہ کو اغوا کیا جس کے بعد اسے ایک حویلی میں لے جا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم فرار ہو گیا ہے، البتہ زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے رقاصہ کو رسم حنا کی تقریب سے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ رقاصہ کو میڈیکل کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ رقاصہ کی درخواست پر درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں