خاتون کا دیور کے ساتھ معاشقہ ، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

بیوی نے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار دیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 جنوری 2021 18:44

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خاتون کے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات پر بھائی نے سگے بھائی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں بیوی نے اپنے دیور کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا کیوں کہ شوہر کو بیوی اور بھائی کے ناجائز تعلقات کا علم ہوچکا تھا جس کے باعث اس نے اپنے آشنا دیور کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول 2 بچوں کا باپ تھا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لای جائے گی۔ دوسری طرف قصور میں سفاک باپ کا 5 بچوں کو نہر میں پھینکنے کے واقعے کا معاملہ بھی ناجائز تعلقات کا نکلا ، ملزم کے اپنی اہلیہ کی بھانجی سے ناجائز تعلقات تھے جب اس کی شادی ہوئی تو بیوی سے لڑائی کرنا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور میں سفاک باپ نے 5 کمسن بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا،پولیس نے اس واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جس کے بعد اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مختلف اینگل سامنے آئے۔ملزم نے بھی اپنے کئی بیانات بدلے ،پہلے ملزم نے کہا کہ مجھے میری بیوی پر شک تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی لیکن اس کے الزام کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پھر سفاک ملزم نے کہا کہ گھر میں غربت تھی اس وجہ سے یہ قدم اٹھایا لیکن اچھی خاصی تفتیش کے بعد جو حقائق ہمیں پتہ چلے وہ یہ تھے کہ ملزم کو اپنی اہلیہ کی بھانجی کی شادی پر رنج تھا،ملزم کے بیوی کی بھانجی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ ڈی پی او قصور نے مزید بتایا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے اور ڈکیتیاں بھی کرتا ہے ،ملزم نے دس پندرہ روز قبل اپنی بیوی سے لڑائی بھی کی تھی کہ اس کی بھانجی نے شادی کیوں کی ، ملزم مذکورہ لڑکی جو ناجائز تعلقات کے لیے مجبور کر رہا تھا ،اسی وجہ سے میاں بیوی میں لڑائی ہوئی اور وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔بیوی بچے کو ساتھ لے کر جانا چاہ رہی تھی لیکن اس نے بچوں کو اپنے پاس رکھ لیا اور بیوی سے بدلہ لینے کے لیے بچوں کو مارنے کا ارادہ کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں