گجرانوالہ میں ماں اور 4 بچوں کےقتل کا معاملہ، ورثاء کا خاتون نے لاتعلقی کا اظہار

خاتون کے ورثاء یا کوئی رشتہ دار لاشیں وصول کرنے نہیں آیا،مقدمہ بھی پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جنوری 2021 13:51

گجرانوالہ میں ماں اور 4 بچوں کےقتل کا معاملہ، ورثاء کا خاتون نے لاتعلقی کا اظہار
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 جنوری2021ء) گجرانوالہ میں ماں کو 4 بچوں سمیت ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا تھا ، قتل کا یہ لرزہ خیز واقعہ گجرانوالہ کے علاقے میں تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگرانوالہ میں پیش آیا ، جس میں ایک خاتون اور 4 معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، گوجرانوالہ میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون اور 4 بچوں کا پوسٹ مارٹم ہونے کے باوجود مقتولین کی تدفین کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔

گوجرانوالہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون کے ورثاء یا کوئی رشتہ دار لاشیں وصول کرنے نہیں آیا۔ورثاء نہ آئے تو عدالت سے اجازت کے بعد پولیس تدفین وصول کرے گی۔ورثاء کی جانب سے خاتون سے لاتعلقی ظاہر کرنے پر ان پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ بھی پولیس کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کی گئی فوزیہ نامی خاتون اپنے بچوں سمیت 10 سال سے ڈوگرانوالہ میں رہائش پذیر تھی۔

واردات کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گجرانوالہ میں باپ نے غیرت کے نام پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کر دیا۔ملزم نے شوہر اور چار بچوں کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کیا۔عمران نامی ملزم نے سر میں اینٹوں کے وار کر کے فوزیہ بی بی اور اپنی تین کمشن بیٹیوں تانیہ، ثانیہ، طابق اور بیٹے عبدالہادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سول لائنز اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم عمران نے انکشاف کیا کہ اس کی بیوی فوزیہ کے غیر مردوں سے مراسم تھے۔گذشتہ رات بھی اس نے اپنے گھر سے غیر مرد کو نکلتے دیکھا تھا جس کی وجہ سے اس نے بیوی اور بچوں کو سر میں اینٹیں مار کر قتل کیا اور صبح معمول کے مطابق اپنے کام پر چلا گیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں