گوجرانوالہ میں شوہر کا بیوی پر بیہمانہ تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ملزم بچوں کے سامنے بیوی کو پیٹتا رہا،جھگڑا گھر میں موجود رقم بغیر اجازت خرچ کرنے پر ہوا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر جون 11:37

گوجرانوالہ میں شوہر کا بیوی پر بیہمانہ تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 جون 2021ء ) گوجرانوالہ میں شوہر نے گھر میں موجود رقم بغیر اجازت خرچ کرنے پربیوی کو بچوں کے سامنے شدید تشدد کا بنا دیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ ڈی سی کالونی میں 10جون کو پیش آیا تھا جہاں عثمان راشد نامی ملزم نے اپنی بیوی کو بچوں اور ملازمہ کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

بچے روتے رہے اور والد سے تشدد نہ کرنے کی درخواست کرتے رہے تاہم وہ باز نہ آیا اور بیوی کو پیٹتا رہا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بیوی کو جوتوں سے مار رہا ہے اور بالوں سے پکڑ کر بھی گھسیٹ رہا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عثمان ارشد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گجرانوالہ کے علاقہ تھانہ واہنڈو کی حدود میں ظالم شوہر نے اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ ا تار دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ سفاک شوہر گلفام کا تعلق نارنگ منڈی سے ہے جو آپنی بیوی سے نآراضگی کی ؤجہ سے بیوی کے گھر جاکے ساس اور بیوی کو قتل کر دیا گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے گلفام کی بیوی جس کے نام 18 ایکٹر زمین بیوی طیبہ کے نام تھی گلفام اپنی بیوی کی جگہ کو سیل کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے جھگڑا ہوا اور بیوی اپنے گھر واپس چلی گئی جس کی وجہ سے شوہر اپنے بھائی عمران کے ہمرا سسرال پہنچ گیا پھر اندھا دوندھ فائرنگ کر دی۔ واقع کی اطلاع پولیس کو ملتے ہی پولیس مؤقع پر پہنچ گئی ملزم گلفام واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مآرٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments