پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پنڈ ریسٹورنٹ کی چوتھی برانچ کاشاندار افتتاح کردیا گیا

افتتاحی تقریب سی ای او شعیب افضل ملک،ایم ڈی غلام مرتضی ربانی،عمادبن شبیر سمیت دیگرسماجی شخصیات نے شرکت کی

منگل 22 جون 2021 11:29

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پنڈ ریسٹورنٹ کی چوتھی برانچ کاشاندار افتتاح کردیا گیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2021ء) پنڈ ریسٹورنٹ نے دیسی کھانوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے چوتھی برانچ کاافتتاح کردیا ۔ اس سے قبل پنڈ ریسورنٹ کی دو برانچیں لاہور اور تیسری برانچ کالا شاہ کاکو میں واقع ہیں۔

 افتتاحی تقریب میں سی ای اوایس اے گروپ شعیب افضل ملک، ایم ڈی مرتضی ربانی، ڈائریکٹر آپریشن عماد بن شبیر،ڈائریکٹر ایچ آر سلمان ضیاء،ہیڈ آف ماکیٹنگ احمد کاردار،لیگل ایڈوئزر حسن رضاشاہ،پنڈ ریسٹورنٹ جنرل منیجر صابر،آپریشن منیجر شہزاد خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

سی ای او شعیب افضل ملک کا کہنا تھا کہ کھابوں کے شہر میں نئے کھانے متعارف کروانا بڑے دل کی بات ہے۔

ہم نے یہاں پر دیسی کھانے لوگوں کے ذوق کے مطابق متعارف کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری سپیشیلٹی پیار و محبت ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹرغلام مرتضی ربانی کا کہنا تھا پنڈ کی پہلی برانچیں عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔


اسی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید تین اور برانچز کھولی جائیں گی۔ گوجرانوالہ کے لوگ کھانے کے شوقین ہیں۔ ایچ آر منیجر سلمان ضیا کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پنڈکی چوتھی برانچ گجرانوالہ میں کھلی۔ یہ کھانوں کے شوقین لوگوں کے لئے بہترین جگہ ہے۔شہری دیسی پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں