گوجرانوالہ،شوہر کی تیسری شادی دوسری بیوی نے رکوا دی، شادی ہال اکھاڑے میں تبدیل ،ویڈیو ائرل

منگل 20 جولائی 2021 15:14

گوجرانوالہ،شوہر کی تیسری شادی دوسری بیوی نے رکوا دی، شادی ہال اکھاڑے میں تبدیل ،ویڈیو ائرل
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا میں تیسری شادی کرنے والے شخص کی شادی میں دوسری بیوی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ انٹری دیدی ، شادی ہال اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

کنگنی والا کے مقامی شادی ہال میں 2روز قبل ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں اچانک آئی دوسری بیوی کے اہلخانہ اور تیسری شادی کرنے والے دلہا کے خاندان والے آپس میں گتھم گتھا ہیں۔

جھگڑے میں مردوں کے علاوہ خواتین نے بھی ہاتھوں اور لاتوں کا استعمال کیا۔پولیس کے مطابق تیسری شادی میں نکاح سے قبل پیش آئی اس اچانک صورتحال کے بعد لڑکی والوں نے بھی شادی سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ گرجاکھ کے رہائشی دلہاعدنان نے پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی کی تھی، جس کے بعد اب وہ خاموشی سے تیسری شادی کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں