لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ کی ضمانت منظور کر لی گئی

عطا تارڑ کو گذشتہ روز گوجرانوالہ میں گرفتار کیا گیا تھا،ساتھیوں کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 جولائی 2021 10:57

لیگی رہنما عطاءاللہ تارڑ کی ضمانت منظور کر لی گئی
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26جولائی 2021) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء اللہ تارڑ اور تین لیگی رہنماؤں کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔عطاء تارڑ کے وکیل کا کہنا ہے کہ علاقہ مجسٹریٹ آصف خان نے ملزمان کی ضمانت منطور کی۔لیگی رہنما عطاء تارڑ کے ساتھ گرفتار تین لیگی کارکنان کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی۔گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کو گوجرانوالہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق انہیں گوجرانوالہ کے علاقے علی پورچٹھہ میں گرفتار کیا گیا۔عطا تارڑ علی پور چٹھہ تھانے کے باہر گرفتار ن لیگی کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں تھانے پرحملے، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 4 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان شامل ہیں،عطا تارڑ سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گضلعی انتظامیہ کے مطابق عطاتارڑ نے کارکنان کےساتھ پولیس اسٹیشن پردھاوابولنےکی کوشش کی، ‏عطاتارڑ نے کارکنان کواشتعال دلاکرتھانےپرحملے کیلئےاکسایا۔
معاون خصوصی شہبازگل نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹی وی پر عطا تارڑ ‏کے گرفتاری کی خبر دیکھی آئی جی پنجاب سے بات کی تو پتہ چلا ن لیگ کےلوگوں نے پولیس پر ‏حملہ کیا اس وجہ سے پولیس نے قانون کے مطابق انہیں حراست میں لیا۔

اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کا دعویٰ ‏کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار ‏کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاءتارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں