یادگار شہدائ پر سلامی ،پھولوں کی چادر چڑھائی ، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

آئی جی پنجاب کا گوجرانوالہ پولیس لائنز میں ریسورس مینیجمنٹ سنٹر ، اینٹی رائٹ سٹور آفس سمیت دیگر دفاتر کا بھی دورہ ، شہدائے پولیس کی فیملیز سے مسائل بارے دریافت کیا تھانوں کی ورکنگ کو بہتر سے بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے بروقت ازالے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے

جمعرات 2 ستمبر 2021 22:30

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس دفاتر میں پبلک سروس ڈلیوری کی انسپکشن اور مانیٹرنگ کیلئے گوجرانوالہ کا دورہ کیا ۔ : آئی جی پنجاب نے دورے کا آغاز یادگار شہدائ پر سلامی سے کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھائی ، شہدائ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ پولیس لائنز میں ریسورس مینیجمنٹ سنٹر ، اینٹی رائٹ سٹور آفس سمیت دیگر دفاتر کا وزٹ بھی کیا۔

: سی پی او آفس گوجرانوالہ میں آئی جی پنجاب نے شہدائے پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی اور ان سے مسائل بارے دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز پولیس لائنز گوجرانوالہ میں سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور سائلین سے بھی فیڈ بیک لیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنانے بارے ہدایات بھی دیں۔: آئی جی پنجاب نے سی پی او آفس گوجرانوالہ میں انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ اور پولیس ویلفیئر مرکز کا افتتاح بھی کیا۔

انکا کہناتھا کہ انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ تفتیشی افسران کو مقدمات کی انویسٹی گیشن کے دوران پیشہ ورانہ معاونت فراہم کریں گے پولیس ویلفیئر مرکز فورس کی ویلفیئر سے متعلقہ معاملات اور امور کو فاسٹ ٹریک طریقے سے سر انجام پہنچا کر فوری ریلیف کا باعث بنیں گے۔ آر پی او آفس گوجرانوالہ میں آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران ریجن کے سپروائزری افسران کو احکامات دئیے۔

تھانوں کی ورکنگ کو بہتر سے بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے بروقت ازالے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ فری رجسٹریشن آف کرائم کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی ورک آئوٹ شرح کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے مقدمات کے اندراج اور تفتیش میں کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے ازالے کیلئے صدق دل سے کاوشیں کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں