معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کا چونکا دینے والا انکشاف

ملزم کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور دیگر شواہد جمع کررہے ہیں تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 28 ستمبر 2021 22:26

معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کا چونکا دینے والا انکشاف
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28ستمبر 2021) گوجرانوالہ میں معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم نے لڑکی کا 6 ماہ کا حمل بھی ضائع کروایا، گرفتار ملزم کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے گونگی بہری خاتون سے چھ ماہ تک زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم عدنان شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے متاثرہ خاتون کا چھ ماہ کا حمل بھی ضائع کرایا۔

پولیس نے خاتون کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے میڈیکل ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور دیگر شواہد جمع کررہے ہیں تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے، ملزم اور متاثرہ خاتون کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بڑھوتری دیکھنے میں آئی رہی ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق صرف سات ماہ کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ 88 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 300 واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے، اس عرصہ میں 521 خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ خواتین سے زیادتی کے 400 واقعات کے ساتھ لاہور پہلے نمبر پر ہے۔ صوبہ بھر میں 107 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جبکہ گھریلو لڑائی جھگڑے سمیت دیگر واقعات میں 387 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 217 خواتین کی دیگر وجوہات کی بنا پر جان لی گئی۔

پنجاب بھر میں 845 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 16 خواتین کو تیزاب پھینک کر شدید زخمی کیا گیا۔ صوبہ بھر میں خواتین کو اغوا کرنے کے 4800 مقدمات درج ہوئے۔ صرف خواتین ہی نہیں پنجاب سمیت ملک بھر میں بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات بھی آئے روز رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں ہوشربا اضافہ بھی ہو رہا ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بچوں سے زیادتی اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کئی گروہوں کا بھی انکشاف ہو چکا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں