گجرانوالہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان خاتون کو تھپڑ مار کر فرار ہو گیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 اکتوبر 2021 16:18

گجرانوالہ میں موٹرسائیکل سوار  نوجوان خاتون کو تھپڑ مار کر فرار ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اکتوبر 2021ء) : گجرنوالہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان خاتون کو تھپڑ مار کر فرار ہو گیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں کی مارکیٹس میں بھی خواتین غیر محفوظ ہو گئیں۔باغبانپورہ کے علاقہ گرونانک پورہ بازار میں موٹر سائیکل سوار نوجوان راہگیر خاتون کا تھپڑ مار کر فرار ہو گیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھپڑ مارنے والے ملزم اور اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس سے قبل لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔

پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔قبل ازیں ،تھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کیا تھا، بند،شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی تھی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں