ڈی پی او عمر سلامت کی ضلعی ممبران امن کمیٹی کے ساتھ اہم میٹنگ

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ منگل 12 اکتوبر 2021 11:54

ڈی پی او عمر سلامت کی ضلعی ممبران امن کمیٹی کے ساتھ اہم میٹنگ
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے ضلعی ممبران امن کمیٹی کے ساتھ ماہ ربیع الاول کے سیکورٹی انتظامات کے سلسلہ میں اہم میٹنگ کی۔ شرکا ء میں صاحبزادہ سید سعید احمد شاہ گجراتی،پروفیسر سید فراز حسین جعفری,حاجی ضیا ء الرحمن عطاری,سید الطاف الرحمن،سید ضیا اللہ شاہ بخاری ,سید الطاف عباس کاظمی ,خادم علی خادم ,صفدر وڑائچ ,سید نور الحسن شاہ شامل ہیں۔

شرکاء نے جشن ولادت ﷺ کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات نے شرکاء کو میلاد النبی ﷺ کے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ انہوں نے شرکا ء سے کہا کہ وہ ضلع میں امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اورمعاشرے میں مذہبی روا داری کو فروغ دیں۔اس موقع پر تمام شرکاء نے ڈی پی او گجرات کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء نے ملک و قوم کی سلامتی اور سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں