جج پر تشدد میں ملوث سابق صدر بار کونسل زاہد گوندل کی گرفتاری کا حکم

زاہد گوندل و دیگر وکلا نے کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبدالجبار پر تشدد کیا تھا۔

جمعرات 13 جنوری 2022 16:16

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر بار کونسل زاہد گوندل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے منڈی بہاؤالدین میں جج کے ساتھ بدتمیزی و تشدد کے کیس کی سماعت کی۔ ملزم نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر بار زاہد گوندل کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے زاہد سمیت تمام ملزمان کو دوبارہ 18 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔زاہد گوندل و دیگر وکلا نے کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبدالجبار پر تشدد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments