مسلم لیگ ن کی ایک اور ”فخریہ“ پیشکش، گلو، بلو اور پومی کے بعد اب ”توفیق بٹ“

بدھ 1 اکتوبر 2014 18:34

مسلم لیگ ن کی ایک اور ”فخریہ“ پیشکش، گلو، بلو اور پومی کے بعد اب ”توفیق بٹ“

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کے دوران ”گو نواز گو“ کے نعرے لگ گئے جس پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق بٹ نے نعرے لگانے والوں کی دھلائی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سیلاب متاثرین کیلئے منعقدہ تقریب میں شمولیت کیلئے گوجرانوالہ پہنچے جہاں متاثرین نے ان کی گاڑی کو دیکھتے ہی ”گونوازگو“ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

متاثرین نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد دینے کے بجائے صرف منظور نظر افراد کو نواز رہی ہے۔ اس موقع پر وہاں موجود ایم پی اے توفیق بٹ نے نعرے لگانے والوں پر تشدد شروع کر دیا جن میں بچے بھی شامل تھے۔ ایم پی اے اور اس کے حواریوں کی جانب سے نعرے لگانے والوں پر تشدد کے بعد ان کا پیچھا بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توفیق بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ مختلف جگہوں پر اس طرح کا ڈرامہ کرتے ہیں، ہم ان کو کہنا چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف ہمارا قائد ہے اور ہم اس کیلئے جان دینے کا بھی جذبہ رکھتے ہیں، ہم پاکستان بنانے والی جماعت ہیں اور ہمارے قائدین نے ہمیں صبر و تحمل کا درس دیا ہے، ہم پاکستان کو اس طرح کے اوچھے اور فضول قسم کے لوگوں کے حوالے نہیں کر سکتے، اب کسی جلسے میں ان غنڈوں نے فضول حرکت کی تو ہم انہیں جوتے ماریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں