سیلاب متاثرین کی تقریب ، نواز شریف کے جانے کے بعد گو نواز گو کے نعرے ، لیگی ارکان کے آنے پرمظاہرین بھاگ اٹھے ،احتجاج کرنے والے متاثرین سیلاب نہیں ، تحریک انصاف کے کارکن تھے ، توفیق بٹ کی گفتگو

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:12

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزیرآباد میں امدادی سامان نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کی جانب سے ”گونوازگو“ کے نعرے لگانے پر مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اور کارکنوں نے نعرے لگانے والوں کو بھگا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع مطابق وزیراعظم نوازشریف گوجوانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے بعد جیسے ہی روانہ ہوئے تو چند افراد نے وزیرآباد روڈ پر احتجاج شروع کردیا اور اس دوران ان کی جانب سے ”گونوازگو“ کے نعرے بھی لگائے جس پر مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی توفیق بٹ اور مقامی صدر مانی بٹ سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں کوپکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ گئے۔

توفیق بٹ نے کہا کہ احتجاج کرنے والے متاثرین سیلاب نہیں بلکہ تحریک انصاف کے کارکن تھے۔ انہوں نے کہاکہ امداد کی تقسیم کے دوران کسی شخص نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور بڑے پرامن طریقے سے وزیراعظم نواز شریف امداد تقسیم کرنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے لیکن باہر نکلنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے یہ ڈرامہ کیا گیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں