تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری کی گوجرانوالہ آمد پر کارکن برہم،

گوجرانوالہ ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے ”گو اعجاز گو“ کے نعرے لگا دیئے

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:59

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چودھری کی گوجرانوالہ آمد پر کارکن برہم ہو گئے ۔ عام انتخابات کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کا الزام لگاتے کارکنوں نے گو اعجاز گو کے نعرے بھی لگا دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی صدر 19 نومبر کو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے تو کارکنوں نے انہیں گھیر لیا 2013 کے عام انتخابات میں پارٹی کی صوبائی قیادت کی کارکردگی گو ہدف تنقید بناتے ہوئے کارکنوں نے گو اعجاز گوکے نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین نے بتایا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو قیادت تک رسائی ہی نہیں۔ پارٹی انتخابات میں بھی بد ترین دھاندلی کی گئی انہوں نے اعجاز چودھری پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام بھی عائد کیا۔ اس موقع پر اعجاز چودھری کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ وہ کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں