گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی ریلی میں اسلحہ کی نمائش کرنے کے الزام میں گرفتارچار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا،

چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

جمعہ 14 نومبر 2014 19:38

گوجرانوالہ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء ) گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی ریلی میں اسلحہ کی نمائش کرنے کے الزام میں گرفتارچار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کردیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے گذشتہ روز عزیز کراس چوک سے نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلی میں اسلحہ کی نمائش کی تھی جس پر ان کے خلاف تھانے دھلے میں مقدمات درج کرکے رات گئے انہیں گرفتار کیا گیاتھا، ملزمان یاسر، امتیاز،عمران اور افضل کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ ضمیر حسین شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں وکلائے صفائی نے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں،ملزمان کے قبضے سے جو اسلحہ برآمد ہوا وہ لائسنسی ہے، جس پر عدالت نے ملزمان کی اسلحہ لہرانے کے مقدمات میں ضمانتیں تیس تیس ہزار کے مچلکوں پر منطور کرلیں تاہم نقص امن کے مقدمے میں انہیں جیل بھجوادیاہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں