پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اقبال چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس اقبال چوہدری کو سیشن عدالت گوجرانوالہ سے لیکر روانہ ہو گئی

Abdul Jabbar عبدالجبار ہفتہ 3 جون 2023 10:47

پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اقبال چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 03 جون 2023ء) پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اقبال چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں پہنچے تھے،پولیس نے اقبال چوہدری کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ پولیس پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کو سیشن عدالت سے لیکر روانہ ہو گئی۔

یاد ہے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس کے الزامات پر گرفتار کیا تھا،ان پر دو ترقیاتی منصوبوں میں ڈھائی ارب کی کرپشن کا الزام ہے،چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس میں بری کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔

سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو اینٹی کرپشن پولیس نے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے،عدالتی فیصلے میرٹ کے برعکس آیا ہے۔ جبکہ اینٹی کرپشن عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الہی کو مقدمے سے بری اور رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سنایا تھا۔ اینٹی کرپشن پولیس سخت سیکیورٹی میں پرویز الہی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی جہاں انہوں نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الہی سے بھی ملاقات کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں