ہم چٹان کی طرح مضبوط ہیں، تحریک انصاف والے سب مضبوط رہیں

مجھے تھانے کے سب سے خراب علاقے میں رکھا گیا، دوائی بھی نہیں دی، صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کی عدالت پیشی پر گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 جون 2023 14:54

ہم چٹان کی طرح مضبوط ہیں، تحریک انصاف والے سب مضبوط رہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 03 جون 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کر دیا گیا۔اس موقع پر پرویز الہیٰ سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کہاں رکھا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں سب کو رکھا جاتا ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ چٹان کی طرح مضبوط ہیں، تحریک انصاف والے سب مضبوط رہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تھانے کے سب سے خراب علاقے میں رکھا گیا، دوائی بھی نہیں دی گئی۔

۔ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس کے الزامات پر گرفتار کیا تھا،ان پر دو ترقیاتی منصوبوں میں ڈھائی ارب کی کرپشن کا الزام ہے،چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس میں بری کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔

سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو اینٹی کرپشن پولیس نے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے،عدالتی فیصلے میرٹ کے برعکس آیا ہے۔ جبکہ اینٹی کرپشن عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الہی کو مقدمے سے بری اور رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سنایا تھا۔ اینٹی کرپشن پولیس سخت سیکیورٹی میں پرویز الہی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی جہاں انہوں نے کمرہ عدالت میں بیٹے راسخ الہی سے بھی ملاقات کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں