پرویز الٰہی عدالت میں دوران سماعت کسی سے فون پر باتیں کرتے رہے

عدالت میں وکلاء کے رش کے باعث چوہدری پرویز الٰہی کو پیچھے کرسی پر بٹھایا گیا تھا

ہفتہ 3 جون 2023 18:58

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی دوران سماعت عدالت میں موبائل فون استعمال کرتے رہے۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمے کی سماعت گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔عدالت میں وکلاء کے رش کے باعث چوہدری پرویز الٰہی کو پیچھے کرسی پر بٹھایا گیا تھا۔دوران سماعت چوہدری پرویز الٰہی موبائل فون استعمال کرتے رہے، پرویز الٰہی وکلاء کے رش میں موبائل فون پر کسی سے بات کرتے رہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں