اینٹی کرپشن عدالت کا عدم ثبوت کی بناء پرپرویزالٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم

عدالت نے پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، پرویزالٰہی کے خلاف دو مقدمات میں 2 ارب 50 لاکھ روپے کک بیکس لینے کا الزام تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 جون 2023 20:59

گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 جون 2023ء) گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر چودھری پرویزالٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا ہے۔پرویزالٰہی کے خلاف مقدمہ نمبر 23/6 اور 23/7 درج تھے۔

پرویزالٰہی پر مقدمہ 23/6 میں 50 لاکھ روپے کک بیکس لینے کا الزام تھا۔ پرویزالٰہی پر مقدمہ 23/7 میں 2 ارب روپے کک بیکس لینے کا الزام تھا۔ سینئر سول جج محمد افضل نے دونوں مقدمات میں پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوسری جانب پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اقبال چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں پہنچے تھے، پولیس نے اقبال چوہدری کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ پولیس پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کو سیشن عدالت سے لیکر روانہ ہو گئی۔ یاد ہے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس کے الزامات پر گرفتار کیا تھا،ان پر دو ترقیاتی منصوبوں میں ڈھائی ارب کی کرپشن کا الزام ہے،چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس میں بری کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔ سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو اینٹی کرپشن پولیس نے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔ 

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں