چچا زاد بھائی نے احسن جمیل اور فرح خان کو کرپشن کے ماسٹر قرار دیدیا

دونوں نے گوجرانوالہ میں کرپشن کے انبار لگا رکھے ہیں ، ایک پلاٹ کو دس دس جگہ بیچا ہے ، میرے اربوں روپے کی زمین فراڈ کے ذریعے ہتھیالی ہے ، پولیس نے میری بات ہی نہیں سنی، حارث میراں کی گفتگو

بدھ 13 اپریل 2022 00:13

چچا زاد بھائی نے احسن جمیل اور فرح خان کو کرپشن کے ماسٹر قرار دیدیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2022ء) احسن جمیل گجر کے چچاز زاد بھائی حارث میراں نے احسن جمیل اور فرح خان کو کرپشن کے ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے گوجرانوالہ میں کرپشن کے انبار لگا رکھے ہیں ، ایک پلاٹ کو دس دس جگہ بیچا ہے ، میرے اربوں روپے کی زمین فراڈ کے ذریعے ہتھیالی ہے ، پولیس نے میری بات ہی نہیں سنی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل کا چچا زاد بھائی اور چوہدری اقبال کا بھتیجا حارث میراں نے کہاکہ سارا شہر ان کی کرپشن کے گن گا رہا ہے ، انہوںنے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے پیسے کے علاوہ اور بھی بہت سے الزامات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اصل کرپشن گوجرانوالہ میں ایک ہائوسنگ سوسائٹی بنا کر کی ہے ، اس کا این اوسی غلط اور فیک حاصل کیا ہے ، انہوں نے ہماری زمین ہتھیائی ہے اور سارے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر ساز باز کر کے این اوسی حاصل کیا اس پر ساری سوسائٹی سیل کی جس کی مالیت 27ارب روپے کے قریب بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے سکینڈل ڈھونڈ رہے ہیں آپ نے کسی سے پوچھا گوجرانوالہ میں کرپشن کے انبار لگا ئے رکھے ہیں ، ایک ایک پلاٹ کو دس دس جگہ بیچا گیا ہے ، دونوں میاں بیوی کرپشن کے ماسٹر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ احسن جمیل ماضی میں گوجرانوالہ کے ضلعی ناظم رہ چکے ہیں اور کہتے ہیں میرے کسی عہدے پر نہیں رہا ۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے میرے ساتھ ذاتی طورپر فراڈ کیا ہے میں عدالتوں ، نیب ، اینٹی کرپشن میں گیا ہوں ، پولیس کو درخواست دی ہے مقدمہ نہیں ہوا ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں