کشمیری مہاجرین کی مقبوضہ کشمیرمیں آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی مذمت

منگل 10 جولائی 2018 18:29

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت حریت رہنمائوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری مہاجرین نے گوجرانوالہ میں ایک اجلاس میں آسیہ اندرابی کی انکے خلاف قائم جھوٹے مقدمات میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل منتقلی کی بھی مذمت کی ۔ اجلاس سے حاجی امان اللہ خان ، چوہدری سرفراز ایڈووکیٹ ، ریاست کاظمی اور عبدالمجید ملک نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں