کامونکی:تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر کمسن بچی ہلاک ہوگئی

جمعہ 26 اپریل 2019 23:21

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر کمسن بچی ہلاک ہوگئی۔بتایا گیا ہے۔گذشتہ روز چیانوالی کی چھ سالہ فلک نثار گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے فلک نثار کو کچل دیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ایمن آباد پولیس نے بچی کے چچا مرتضیٰ احمد کی درخواست پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور موضع ٹھٹھہ مغلاں کے مقصود عرف دودا مسیح کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں