گوجرانوالہ، کشمیر یو ں کے حق اور بھارتی جارحیت کے خلاف طلباء کی ریلیاں

پیر 5 اگست 2019 21:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت ضلع بھر کے سکولوں میں تقاریب منعقد کی گئیں، طلباء نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت اور کشمیریوں سے اظہار یکجحتی کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل خالد حسین گورائیہ نے کہاکہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو تشدد سے دبایا نہیں جا سکتا‘ اب کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں