اتحادو اتفاق کی برکت سے بہت سے مشترکہ مقاصد باآسانی حاصل کئے جاسکتے ہیں‘حاجی نذیر احمد انصاری

بدھ 6 دسمبر 2017 14:39

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء)اتحادو اتفاق کی برکت سے بہت سے مشترکہ مقاصد باآسانی حاصل کئے جاسکتے ہیں،اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن پاور لومز کاروبار سے وابستہ افراد کے حقوق کیلئے سرگرم عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن کامونکے حاجی نذیر احمد انصاری،جنرل سیکرٹری میاں منظور حسین،نائب صدر چودھری محمد یونس ویرکا،حافظ عبدالرحمن ودیگر نے گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں تحصیل بھر سے پاور لومز کاروبار سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے قیام کو 22سال ہوچکے ہیں اللہ کے فضل و کرم سے اس دوران ممبران ایسوسی ایشن کے بہت سے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرایا گیا بالخوص بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے علاقہ کو صنعتی ایریا قرار دلوایا گیا جس کی بدولت نہ صرف پاور لومز سے وابستہ کاروبار کے لوگ مستفید ہورہے ہیں بلکہ دیگر کاروبار سے وابستہ لوگ بھی استعفادہ حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پاور لومز سے وابستہ افراد کو دیگر محکموں سے بھی بھرپور ریلیف دلایا گیا کبھی مختلف محکموں کے آفیسران ٹیموں کے ہمراہ آکر تنگ کیا کرتے تھے اس سے بھی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اراکین ایسوسی ایشن کو نجات دلائی۔انہوں نے کہاکہ فرد واحد کچھ بھی نہیں ہے یہ سب ممبران ایسوسی ایشن کے اتحادو اتفاق اور خلوص کی وجہ سے ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں