کامونکے‘جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر کاروں،ویگنوں،رکشوں،ٹرکوں کے قائم اڈوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 6 دسمبر 2017 14:39

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء)جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر کاروں،ویگنوں،رکشوں،ٹرکوں کے قائم اڈوں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اعلیٰ حکام نوٹس لے کر جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کو ناجائز اڈوں اور تجاوزات سے نجات دلائیں،اس بات کا مطالبہ سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں،سابق کونسلر رانا محمد امجد خاں آف ملکے،چیئرمین تحریک تحفظ عوامی حقوق رانا محمد ناصر،اعجاز احمد سوکھل اور رانا نعیم اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت موٹروے پولیس اور وارڈن پولیس کی سرپرستی میں جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر ٹرکوں،ویگنوں،کاروں اور رکشوں کے اڈے قائم ہونے سے ٹریفک کا معطل رہنا معمول بن چکا ہے بالخصوص سروس روڈ کے دونوں اطراف چاند گاڑیوں،پیٹر انجن رکشوں،کاروں وغیرہ کی لگی ہوئی لمبی لائنوں کی وجہ سے سروس روڈ سے گزرنے کیلئے کافی وقت لگ جاتا ہے جبکہ شہریوں اور ناجائز اڈے قائم کرنیوالوں میں لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے ،دوسری طرف اگر چہ موٹروے پولیس گاڑیاں ہارن بجاتے گزرتی ہیں مگر ان اڈوں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاتی۔رہنمائوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ اور سروس روڈ سے اڈوں اور تجاوزات کو ختم کیا جائے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں