آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے‘پیرزادہ محمد رضا احسن القادری

زندگی کے ہر شعبہ میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و اتباع لازم بنائیںکیونکہ آپ ؐ کے ارشادات عالیہ و فرامین حسنہ سے انحراف کفر ہے

ہفتہ 5 جنوری 2019 13:56

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) محبت رسول ﷺ کیلئے ضروری ہے کہ آپ ؐ کی سیرت مبارکہ سے رہنما حاصل کی جائے،آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی و مذہبی رہنما پیرزادہ محمد رضا احسن القادری نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دخول جنت کے لئے متبع سنت ہونا ضروری ہے ‘بحیثیت مسلمان ہمارا اولین فرض ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و اتباع لازم بنائیںکیونکہ آپ ؐ کے ارشادات عالیہ و فرامین حسنہ سے انحراف کفر ہے ۔

ہر صاحب عقل و بصیرت پہ لازم ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ کی مخالفت پہ مبنی امور ترک کردے ۔نیو ائیر نائٹ پروگرامز کی آڑ میں شراب و زنا اور رقص و سرور کی محافل کا انعقاد مذہبی و اخلاقی لحاظ سے ممنوع امور ہیں جو ایک مسلمان کی شان کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کی محبت اور گناہ و نافرمانی پہ مبنی امور کی محبت ایک دل میں اکھٹی نہیں رہ سکتیں۔حضور اکرم ﷺ کی مخالفت سے انسان دنیا آخرت کی محرومیوں اور عذاب الٰہی کا مستحق بن جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں