گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ، بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی

مقتول بشارت نے بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا ، دوست کے ساتھ ملکر بھائی کو قتل کر دیا ،دونوں ملزمان گرفتار

ہفتہ 2 فروری 2019 15:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) گوجرانوالہ میں دو سال قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ہو گیا، بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول بشارت نے بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا جس پر اس کی بہن نے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقے ٹھٹھہ قطبہ میں 2 سال قبل مقامی زمیندار بشارت کو قتل کر دیاگیا تھا اور ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔

اس اندھے قتل کا معمہ پولیس نے اب حل کر لیاہے،مقتول کی بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی، اقرائ نامی لڑکی کی اپنے ہی گائوں کے نوجوان فرخ سے دوستی تھی۔اقراء کو اس کے بھائی نے دوستی سے منع کیا تو اقراء نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔شک ہونے پر پولیس نے اقراء کوحراست میں لیا تو اس نے سارا سچ بتا دیا،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں